Live Updates

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال 2012 میں بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ کی اسکروٹنی کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

اسکروٹنی کمیٹی ایک ماہ(30دن) میں اپنی رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو جمع کرانے کی پابند ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال 2012 میں بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ کی اسکروٹنی اور سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی کیلئے 4رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے،اسکروٹنی کمیٹی ایک ماہ(30دن) میں اپنی رپورٹ سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو جمع کرانے کی پابند ہو گی ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ایڈیشنل سیکریٹری سکینڈری اسکول ایجوکیشن کی سربراہی میں کمیٹی بنائی گئی ہے ڈپٹی سیکریٹری قانون محکمہ اسکول ایجوکیشن کمیٹی کے سیکریٹری / ممبر ہوں گے جبکہ دیگر 2 ممبران میں متعلقہ ڈویژن کے ڈائریکٹر اسکولز ایجوکیشن ایلیمنٹری سکینڈری و ہائر سکینڈری اور ڈپٹی سیکریٹری سکینڈری محکمہ اسکول ایجوکیشن شامل ہیں ۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی اور سال2012میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بھرتی ہونیوالے سندھی لینگویج ٹیچرز ،ڈرائنگ ٹیچرز ، عربی ٹیچرز ،اورینٹل ٹیچرز ،پی ٹی آئی ،پی ای ٹی ،ایل ٹی ،اے ڈبلو آئی سمیت دیگر اساتذہ کے تعلیمی اور پروفیشنل اسناد کی جانچ پڑتال کرے گی ،مذکور ہ کمیٹی بھرتیوں کے طریقہ کار یعنی ملازمت حاصل کرتے وقت عمر ،اکیڈمک و ٹیکنیکل تعلیم ،تجربہ سمیت دیگر مروجہ قوانین کا جائزہ لے گی ۔

(جاری ہے)

مذکورہ کمیٹی بھرتی ہونیوالے اساتذہ کے ڈومیسائل ،پی آر سی ،میڈیکل سرٹیفکیٹ ،پولیس ویری فکیشن،آفر لیٹر ،اپائنمنٹ آرڈر ،ایڈ مٹ کارڈ /ٹیسٹ میں شرکت کی سلپ اور کارکردگی رپورٹ کی بھی تصدیق کرے گی ۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سی17اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسکروٹنی کمیٹی سال2012 میں بھرتی ہونیوالے مختلف کیڈر کے اساتذہ اور سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں سے متعلق طریقہ کار کا جائزہ لینے اور تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے بعد 30دن میں اپنی رپورٹ اور تجاویز سیکریٹری اسکول ایجوکیشن کو حتمی منظور ی کیلئے دینے کی پابند ہو گی۔

اس ضمن میں گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کراچی کے صدر اعجاز حسن اعوان نے بتایا کہ اسکروٹنی کمیٹی سندھ یونیورسٹی سے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی سنیارٹی بھرتی کی تاریخ سے دینے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی جبکہ مذکورہ کمیٹی کراچی ،خیرپور ،گھوٹکی ،بدین اور مٹیاری کے سال2012 میں بھرتی مختلف کیڈر کے اساتذہ کی8نکاتی فارمولے کے تحت دستاویزات کی تصدیق کریگی ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سال2012 میں کی گئی بھرتیوں کی بڑی کمزوری ریکارڈ دستیا ب نہ ہونا تھی مگر اب محکمہ اسکول ایجوکیشن ڈائریکٹر ز سکینڈی و ہائر سکینڈری حامد کریم کو ہدایت کرے گی کہ وہ سال2012میں بھرتی کرنیوالے اس وقت کے ڈائریکٹرز اسکولز عبد الجبار ڈایو ،عطا اللہ بھٹو اور شمس الدین دل سے بھرتیوں کا ریکارڈوصول کریں اور اس ریکارڈ کی روشنی میں بھرتیوں کی تحقیقات کریں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایک ماہ کے اندر بھرتیوں کی جانچ پڑتال کے بعد اسکروٹنی کمیٹی جائز بھرتی ہونیوالے اساتذہ کوفوری تنخواہیں جاری کرنے کی سفارش کرے گی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات