وفاقی کابینہ میں قلمدانوں کی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا کروزیرِ مملکت سیفران بنا دیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 22:05

وفاقی کابینہ میں قلمدانوں کی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) برگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ بنائے جانے کے بعد وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ میں قلمدانوں کی تبدیلیوں کے دوران شہریار آفریدی کو بھی ان کے عہدے سے ہتا کر نیا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی اب سرحدی امور کے وزیر ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے دفتر سے ترجمان وزیراعظم نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں شہریار آفریدی کو سیفران کی وزارت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم ہاوس سےوزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اب فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کی مشیر اطلاعات ہوں گی ظفر اللہ امروز کو مشیر صحت بنادیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزارتِ خزانہ کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔