اسد عمر جاتے جاتے اپنا وعدہ پورا کر گئے، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اربوں ڈالرز کی کمی ہوگئی

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 29 فیصد کمی واقع، خسارہ گھٹ کر 9 ارب 59 کروڑ ڈالر رہ گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 اپریل 2019 23:04

اسد عمر جاتے جاتے اپنا وعدہ پورا کر گئے، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اربوں ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) اسد عمر جاتے جاتے اپنا وعدہ پورا کر گئے، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اربوں ڈالرز کی کمی ہوگئی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 29 فیصد کمی واقع، خسارہ گھٹ کر 9 ارب 59 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 9 ماہ کے دوران اربوں ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق میں رواں مالی سال کے 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر 9 ارب 59 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق میں رواں مالی سال 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 29 فیصد کمی ہوئی۔ 9 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ گھٹ کر 9 ارب 59 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں کرنٹ اکاونٹ خارہ 13 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا۔ مارچ 2019 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا۔ فرروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تھا۔ جنوری 2019 سے مارچ 2019 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.97 ارب ڈالر رہا۔ اکتوبر 2018 سے دسمبر 2018 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.81 ارب ڈالر تھا۔

متعلقہ عنوان :