وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پرشدید تنقید کے باوجود عوام نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

ٹویٹر پر’ ہیش ٹیگ وی سٹینڈ ود عمران خان‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات اپریل 23:24

وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں پرشدید تنقید کے باوجود عوام نے عمران خان ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں اور اس پر تنقید کے باوجود عوام نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستانی عوام نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ’ہیش ٹیگ وی سٹینڈ ود عمران خان‘ کے ٹویٹ کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ہیش ٹیگ وی سٹینڈ ود عمران خان
ہیش ٹیگ وی سٹینڈ ود عمران خان
صارفین نے وزیراعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان جو بھی کر رہے ہیں یہ ملک وقوم کی بہتری کے لیے ہے، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے لیے کام کرنا چاہتے ہین اور ان کے تمام فیصلے ملک کی بہتری کے لیے ہیں۔

 ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات ملک کو ریاستِ مدینہ بنانے کی طرف سفر کا حصہ ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم امید نہیں چھوڑیں گے اور امید ہی سب کچھ ہے۔
ٹویٹر صارفین کا کہنا ہے کہ انتظار کریں اور عمران خان کے فیصلوں کے نتائج دیکھنے کا انتظار کریں، اللہ سب بہتر کرے گا۔ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ’عمران خان ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہیں‘۔ ٹویٹر پر سیکنڈ ٹاپ ٹرینڈ ’ہیش ٹیگ کیبنٹ ری شفل‘چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :