Live Updates

اعظم سواتی کو وزیر پارلیمانی امور بنانے پر حمزہ علی عباسی کی تنقید

وزیراعظم کو عثمان بژدار کی طرف بھی نظر کرم کرنے کا مشورہ، حمزہ علی عباسی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 19 اپریل 2019 00:39

اعظم سواتی کو وزیر پارلیمانی امور بنانے پر حمزہ علی عباسی کی تنقید
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اپریل2019ء) عمران خان کے قریبی ساتھی اداکار و تجزیہ کار حمزہ علی عباسی نے حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنائے جانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ہے تاہم انہوں نے اعظم سواتی کو وزیر پارلیمانی امور بنانے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس فیصلے سے شدید ناامید ہوئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بژدار کی جانب بھی دیکھنا چاہیے، حمزہ علی عباسی نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بدلنے کے حوالے سے بھی اشارہ دیا ہے کہ انہیں بھی بدل دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ملکی انتظامیہ کی سکروٹنی کی جارہی ہے اور صرف اہل لوگوں کو رکھا جارہا ہے اگر سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دور میں یہ کام کیا گیا ہوتا تو ملک کے یہ حالات نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ابھی عمران خان ملک کو چلا نہیں رہے بلکہ ریپئیر کر رہے ہیں اس لیے پاکستانی عوام تھوڑا حوصلہ رکھے، وقت بتائے گا کہ ان فیصلوں کا کیا نتیجہ نکلا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کے دفتر سے ترجمان وزیراعظم نے اعلامیہ جاری کیا جس میں کئی وفاقی وزرا کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر دوسرے عہدے دے دیے گئے جبکہ کچھ وزرا کو کابینہ سے نکال دیا گیا وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیرِ پارلیمانی امور برگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزیرِ داخلہ بنانے کا فیصلہ کا اعلان کیا گیا جبکہ وزیراطلاعات فواد چوہدری کو وزیراطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیے جانے کا بھی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات