بدین میں تیزرفتار مسافر بس الٹ گئی‘9 افراد جاں بحق48 زخمی
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے 10افراد کی حالت تشویشناک ہے. حکام
میاں محمد ندیم جمعہ 19 اپریل 2019 09:25
(جاری ہے)
ابتدائی اطلاعات میںپولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ مٹھی سے کراچی جا رہی تھی‘ جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیور مانو، رمضان، مسماة زینب اورعبداللہ کے نام سے کی گئی ہے.
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تفصیلات ابھی اکھٹی کی جارہی ہیں جن سے ذرائع ابلاغ کو جلدآگاہ کردیا جائے گا.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں‘ لاشوں کو ضروری کارروائی اور زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے. شدید زخمی مسافروں کو حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں. اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے. یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے. ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 48 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں7 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے‘پولیس حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے. اس سے قبل رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے. یاد رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے.مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.