ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان کاخروٹ آباد کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ، اہم انکشافاف کی توقع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 10:43

ہزارہ برادری کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) محکمہ انسداد دہشت گردی بلوچستان نے خروٹ آباد کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے ہزارہ برادری کے افراد کی مبینہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم کا اہم دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد کی شناخت غلام فاروق کے نام سے ہوئی۔

ان کے مطابق گرفتار ملززم کے قبضے سے بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ ، پرائمہ کارڈ اور بال بئیرنگ برآمد کی گئی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم پولیس اہلکاروں اور ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ملزم کالعدم تنظیم کے کمانڈر نعمت اللہ اور ممتاز پہلوان کا قریبی ساتھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے اور کئی اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے گذشتہ ہفتے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد ہزارہ برادری کے افراد کی تھی۔ ہزارہ برادری کی جانب سے ہزار گنجی خودکش دھماکے کے خلاف مغربی بائی پاس پر دھرنا4 روز تک جاری رہا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ خودکش حملے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور حکومت مثر سیکیورٹی پلان ترتیب دے۔

سوموار کے روز وزیراعظم کے مشیرِ داخلہ شہریار آفریدی نےاحتجاج کرنے والے ہزارہ کمیونٹی کے افراد سے ملاقات کی اور انہین یقین دلایا کہ حملہ آوروں کو ضرور گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ مشیر داخلہ کی جانب سے یقین دلائے جانے پر ہزارہ کمیونٹی کے افراد نے دھرنہ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی تھی جبکہ اس حملے میں ہزارہ کمیونٹی کے 20افراد جاں بحک ہو گئے تھے جبکہ بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔