چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 82 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

بیجنگ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 82 کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی۔ چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین میں بیشتر انٹرنیٹ صارفین اپنے آپ کو گراسروٹس کہتے ہیں۔ سرکاری اور عوامی سطحوں کے تعلقات سے نمٹنا حکومت کے سامنے ایک مسئلہ ہے۔

(جاری ہے)

صدرشی جن پنگ نے انٹرنیٹ کے حوالے سے اجلاس میں مختلف سرکاری عہدے داروں کو حکم دیا تھا کہ وہ انٹرنیٹ پر عام شہریوں کی تشویش اور ان کی دلچسپی کے معاملات کا مثبت طور پر جواب دیں۔

انٹرنیٹ پر پیش کی جانے والی تعمیری تنقید کو سنجیدگی سے دیکھیں اور اپنے کام کو بہتر بنائیں۔ انہوں نے کلیدی ٹیکنالوجی کے حوالے سے پیش رفت پربھی زور دیا اور کہا کہ کلیدی انفارمیشن سے متعلق سائبر سکیورٹی یقینی بنائی جانی چاہیئے۔انہوں نے انٹرنیٹ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون بڑھانے کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :