صدر ٹرمپ اور میلانیا جاپان کے نئے شہنشاہ ناروہیٹو سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی مہمان ہوں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا پہلے غیر ملکی مہمان ہوں گے جو جاپان کے متوقع نئے شہنشاہ ولی عہد ناروہیٹو سے ان کی رسم تاج پوشی کے بعد ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہائوس کی ترجمان سارہ سینڈرز کے مطابق صدر ٹرمپ ،خاتون اولاور وفد کے ہمراہ 25 سے 28 مئی کے دوران جاپان کا سرکاری دورہ کریںگے جبکہ اس سے قبل ناروہیٹو یکم مئی کو شہنشاہ بن جائیں گے اس طرح صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورخاتون اول میلانیا پہلے غیر ملکی مہمان ہوںگے جو شہنشاہ ناروہیٹو سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ٹرمپ جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے سے بھی ملاقات کریں گے جو 26 اپریل کو دو روزہ دورہ پر امریکا آ رہے ہیں۔سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جون میں بھی جاپان کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں اوساکا میں جی 20 کے سربراہ اجلاس میں وہ شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :