Live Updates

مشکل حالات میں جہانگیر ترین نے عمران خان کی سب بڑی مشکل حل کر دی

جہانگیر ترین نے ناراض اتحادیوں کو منا لیا، بی این پی مینگل کے وفد سے ملاقات میں اہم تحفظات دور کر دئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 11:30

مشکل حالات میں جہانگیر ترین نے عمران خان کی سب بڑی مشکل حل کر دی
اسلام آباد ر(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) مشکل حالات میں جہانگیر ترین حکومت کے لیے خوشخبری لے آئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے بی این پی مینگل کو منا لیا ہے۔ جہانگیر ترین نے ایک بار پھر ناراض اتحادیوں کو منانے میں اہم کردار ادا کیا۔جہانگیر ترین اور وفاقی وزراء نے نے بی این پی کے وفد سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں بی این پی کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔اور کہا کہ حکومت بلوچستان کے لیے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے بڑھانے کے لیے اقدامات کرے گی۔بلوچستان کے مخلتف علاقوں میں بجلی کے اہم مسئلے پر بھی اہم پیش رفت کی یقین دہانی کروائی گئی۔حکومت نے بلوچستان میں دو گرڈ اسٹیشن بنانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے بلوچستان میں سولر سسٹم کی تنصیب سے متعلق سروے کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

حکومت نے بی این پی مینگل سے لاپتہ افراد کمیشن میں ممبر کے لیے نام بھی مانگ لیا جب کہ بی این پی مینگل کے وفد کی لاپتہ افراد کمیشن کے چئیرمین سے ملاقات بھی کروائی ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان اور پی این پی مینگل نے مسائل کے حل کے لیے 6رکنی کمیٹی بنائی گئی تھی۔بی این پی کے سربراہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کیلئے ہم سے رابطہ قائم کیا تھا ، ہم نے حمایت کیلئے پی ٹی آئی کے سامنے مطالبات رکھے۔

ہم ناراض لوگوں کو واپس لانا چاہتے ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سرداراخترمینگل نے کہا کہ ماضی میں لاپتاافراد کے حوالے سے کچھ نہیں ہوا، ہم بلوچستان کے مسائل کاحل چاہتے ہیں۔ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ کچھ لاپتا افراد بازیاب ہوئے،کچھ مزیداٹھالئے گئے، وسائل کااختیارصوبوں کو دیاجائے۔اخترمینگل کا کہنا تھا کہ صوبوں کواعتمادمیں لئے بغیردوسرے ممالک سے معاہدے ہورہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی نہیں حمایتی ہیں، پاکستان میں وزرائے اعظم کے اختیارات محدودرہے۔

بی این پی رہنما کاکہنا تھا کہ پانی نہیں ہوگا توزراعت کہاں سے ہوگی کیا وجوہات ہیں ہمارے مطالبات پرعملدرآمد نہیں ہورہا ہم اپنے لوگوں کو بھی جوابدہ ہیں۔ اخترمینگل کا کہنا تھا کہ منی بجٹ میں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبے نہیں رکھے گئے، ہم ترقی کے بالکل بھی مخالف نہیں۔اخترمینگل کا کہنا تھا کہ ترقی کا فائدہ مقامی افراد کو ہوناچاہئے، کوئٹہ میں افغان مہاجر منتخب ہوکر آیا، سی پیک میں بلوچستان کو کچھ نہیں دیاگیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات