کابینہ میں تبدیلی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دھماکے دار آغاز

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 550 پوانٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 37ہزار 354 کی سطح عبور کر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 11:41

کابینہ میں تبدیلی کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج کا دھماکے دار آغاز
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) ملکی حالات اور سیاست میں اہم تبدیلیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھنے میں آئی ہے،جس سے سرمایہ کار بھی سرگرم ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔100 انڈیکس 37ہزار 354 کی سطح عبور کر گیا۔گذشتہ روز اسد عمر کا وزارت خزانہ چھوڑنے کا فیصلہ سامنے آتے ہی اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر کے استعفے کی خبر کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 320پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔100 انڈیکس 36ہزار 450 کی سطح سے نیچے آ گیا تاہم اس فیصلے کے کچھ بعد ہی اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان دیکھنے میں آیا تھا۔

(جاری ہے)

گذشتہ کئی روز سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری رہا تھا۔

ہفتے کے تیسرے روزبدھ کواتارچڑھائو کے بعد زبردست مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس 37300 ،37200،37100،37000 ،36900اور36800کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کی1کھرب 43ارب 97 کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت23.49 فیصد زائد جبکہ 76.75 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ،بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 37417پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کاشکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس نیتجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس36690پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیا،تاہم منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 36700کی حد بحال ہوئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس629.28پوائنٹس کمی سی36752.57پوائنٹس پر بندہوا۔