انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2019 12:03

انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام جاری انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ اسلام آباد سنٹر میں کل ہفتہ کو مزید دو میچ جناح سٹیڈیم میں میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فیصل آباد اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان دوپہر دو بجے جبکہ دوسرا میچ سرگودھا اور راولپنڈی کی ٹیموں کے درمیان دوپہر چار بجے کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز ملک بھر کے مختلف شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں جن میں اسلام آباد، سیالکوٹ ، لیہ، مظفرآباد، گلگت بلتستان، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ اور مستونگ شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ 23 اپریل سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انعامات میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ساڑھے چار لاکھ روپے، دوئم آنے والی ٹیم کو دو لاکھ ستر ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو ڈیرھ لاکھ روپے نقد ملیں گے۔