واپڈا کی جانب سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 12:09

واپڈا کی جانب سے آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) واپڈا کی طرف سے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39100کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد109600 کیوسک اور اخراج109600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد60300کیوسک اور اخراج 15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29900 کیوسک اور اخراج 16000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1417.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.456 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1144.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.583 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :