جینیفر لوپز کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے باقاعدہ ریہرسل کی تھی، ایلکس روڈریگز

جمعہ 19 اپریل 2019 12:17

جینیفر لوپز کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے باقاعدہ ریہرسل کی تھی، ایلکس ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) امریکی سابق بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز نے کہا ہے انہوں نے جینیفر لوپز کو شادی کی پیشکش کرنے کے لئے باقاعدہ ریہرسل کی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلکس روڈریگز نے امریکی ٹی وی میزبان جمی فالن کے شو ’’دا ٹونائٹ شو ‘‘ میں جینیفر کو شادی کی پیشکش کے لئے ریہرسل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس پلان میں مجھے 6 ماہ لگ گئے، وہ بہاماس کا ساحل سمندر تھا اور میرے پاس انگوٹھی تھی لیکن سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے انہیں منگنی کی انگوٹھی پہنانے اور شادی کی پیشکش کرنے کے لئے اپنے اسسٹنٹ کے ساتھ 3 روز تک باقاعدہ ریہرسل کی تاکہ سب کچھ اچھا ہو جائے۔

واضح رہے کہ ایلکس روڈریگز اور جینیفر لوپز نے رواں سال مارچ میں اپنی منگنی کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :