ٹیلر سوئفٹ کی 7ویں البم 26اپریل کو ریلیز ہونے کا امکان

جمعہ 19 اپریل 2019 12:17

ٹیلر سوئفٹ کی 7ویں البم 26اپریل کو ریلیز ہونے کا امکان
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء)امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے نئے گانوں پر مشتمل 7ویں البم 26اپریل کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے نئے میوزک یا البم کے لئے الٹی گنتی شروع کر دی ہے اور انہوں نے ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے’’ 4.26‘‘ لکھا ہے۔ اس پوسٹ سے ان کے مداح یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ’’ 4.26‘‘ ان کی نئی البم یا گانے کا نام ہے یا ان کی البم یا گانے کی ریلیز کی تاریخ 26اپریل ہے۔