ایم نائٹ شیاملن کا فلم ’’گلا س ‘‘ کی ناکامی کی خبر سننے پر رونے کا اعتراف

جمعہ 19 اپریل 2019 12:17

ایم نائٹ شیاملن کا فلم ’’گلا س ‘‘ کی ناکامی کی خبر سننے پر رونے کا ..
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکار ایم نائٹ شیاملن نے فلم ’’گلا س ‘‘ کی ناکامی پر رونے کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ایم نائٹ شیاملن نے نیویارک یونیورسٹی سٹرن سکول آف بزنس میں بتایا کہ میں لندن میں اپنی فلم’’گلاس ‘‘ کی سکریننگ سے واپس آیا تھا جو بہت اچھی رہی کیونکہ دنیا بھر میں ہماری فلمیں بہت اچھی ہوتی ہیں لہذا بنیادی طور پر میں فلم کی ناکامی کے لئے تیار نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں لندن میں ایک ٹی وی شوکے انٹرویو کے لئے میک اپ روم میں تیار ہورہا تھا جب مجھیفلم ’’گلاس ‘‘ کی ناکامی اور منفی ردعمل بارے معلوم ہوا جس سے مجھے کافی پریشانی ہوئی اور رو پڑا۔

متعلقہ عنوان :