تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’’فروزن 2 ‘‘آئندہ سال22نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائیگی

جمعہ 19 اپریل 2019 12:25

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’’فروزن 2 ‘‘آئندہ سال22نومبر کو نمائش کے لئے ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) والٹ ڈزنی پکچرز کی2013ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’’ ’فروزن‘‘کے سیکوئل’’فروزن 2 ‘‘آئندہ سال22نومبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایتکاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل،جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا،اینا،کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :