ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد میں جشن بہاراں سپرنگ گالا کل منعقد ہو گا

جمعہ 19 اپریل 2019 12:44

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ماڈرن سکول سسٹم ایبٹ آباد میں جشن بہاراں سپرنگ گالا کل ہفتہ کو منعقد ہو گا۔ جشن بہاراں کے موقع پر منعقدہ سپرنگ گالا میں مختلف سٹال لگائے جائیں گے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر فضہ زبیر کی سربراہی میں سپرنگ گالا کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی ماڈرن سکول سسٹم آصف زبیر شیخ ہوں گے۔ سپرنگ گالا صبح 9 بجے شروع ہو گا اور شام 5 بجے تک جاری رہے گا اور سکول کی طالبات بھی اس موقع پر خصوصی سٹال لگائیں گی جبکہ سیکورٹی سمیت تمام امور کی نگرانی کیلئے اساتذہ اور طالبات پر مشتمل خصوصی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :