پہلا ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سپرنگ 2019ء کرکٹ ٹورنامنٹ سیری ملنگی پٹن کی ٹیم نے جیت لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

پہلا ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سپرنگ 2019ء کرکٹ ٹورنامنٹ سیری ملنگی پٹن ..
کوہستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پہلا ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سپرنگ 2019ء کرکٹ ٹورنامنٹ سیری ملنگی پٹن کی ٹیم نے ویر ٹھنڈر اپر کوہستان کی ٹیم کو شکست دیکر اپنے نام کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان سپرنگ 2019ء کا فائنل سیری ملنگی پٹن اور ٹھنڈر ویر اپر کوہستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں ویر ٹھنڈر اپر کوہستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سیری ملنگی پٹن کو جیت کیلئے 117 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے تعاقب میں سیری ملنگی پٹن کی ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 103 رنز بنا سکی اس طرح ویر ٹھنڈر اپر کوہستان کی ٹیم ونر ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان، ڈپٹی کمشنر لوئر کوہستان حسن عابد خان اور ایس پی انوسٹی گیشن لوئر کوہستان طارق محمود خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس افسران کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، صحت مند کھیل باصلاحیت نوجوانوں کو ابھرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں،اس طرح کے کھیلوں کا انعقاد پرامن اور خوشحال معاشرہ کی پہچان ہے۔

آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان کی طرف سے ونر ٹیم کو ایک ایک سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :