ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان نے تھانہ پٹن کی حدود دلدار احمد سٹیڈیم پٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعہ 19 اپریل 2019 12:47

کوہستان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر کوہستان محمد سلیمان خان نے تھانہ پٹن کی حدود دلدار احمد سٹیڈیم پٹن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لوئر کوہستان محمد سلیمان نے دلدار احمد گرائونڈ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز سے ڈی پی او لوئر کوہستان کو آگاہ کیا جن کے فوری حل کیلئے ڈی پی او لوئر کوہستان نے احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او لوئر کوہستان نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس شہیدوں اور غازیوں کی پولیس فورس ہے، خطہ کے پائیدار امن کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے بے تحاشا قربانیاں دی ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی محب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس اور سیکورٹی اداروں کا ساتھ دیا ہے۔ لوئر کوہستان پولیس مکمل طور پر سیاسی مداخلت سے آزاد ہے اور میرٹ پر کام کر رہی ہے، کھلی کچہری کا انعقاد پولیس اورعوام کے درمیان قربتیں مزید بڑھانا اور پولیس تک عوام کی رسائی اور عوام کے مسائل سے آگاہی، جرائم کی روک تھام میں کمی اور ضلع لوئر کوہستان میں قیام امن کیلئے عوام کا تعاون حاصل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :