شدید عوامی دبائو پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی

وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہو ئی

جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) شدید عوامی دبائو پر افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ مستعفی ہو گئی۔ وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز ہی تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جو کامیاب ہو ئی۔مالی کی حکومت پر موپٹی خطے میں تشدد نہ روک پانے کی وجہ سے شدید عوامی و سیاسی دبائو تھا۔

(جاری ہے)

مالی کے صدر ابراہیم بوبکر کیٹا کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انھوں نے وزیر اعظم سومیلائو بوبیی میگا اور ان کی کابینہ کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی حکومت حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے جلد قائم کی جائے گی۔موپٹی جہاں دو مقامی گروہ ڈوگن اور فولانی ایکدوسرے کے خلاف نبردآزما ہیں،میں 23 مارچ کو 160 افراد قتل کر دیئے گئے تھے،5اپریل کو مالی کے دارلحکومت میں حکومت کی نا اہلی کے خلاف بڑا عوامی مظاہرہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :