مقبوضہ کشمیر‘ نام نہاد انتخابی ڈرامہ، پولنگ بوتھ سنسان رہے

سرینگر حلقے کی90 پولنگ مراکز میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے نام نہاد بھارتی پارلیمانی انتخابات کو مسترد کیا اور جمعرات کوانتخابات کے دوسرے مرحلے پر سرینگر حلقے میں اکثر پولنگ مراکز ویرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے عید گاہ، خانیار، حبہ کدل ، بٹہ مار اور دیگر علاقوں میں قائم اکثر پولنگ بوتھ سنسان رہے جبکہ پچاس پولنگ مراکز میں پورا دن ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا۔

ضلع گاندر بل میںجسکا شمار سرینگر حلقے میں ہوتا ہے ،27پولنگ مراکز پر پولنگ کا وقت ختم ہونے تک کوئی بھی ووٹ ڈالنے نہیں آیا۔ضلع گاندر بل کے گائوں نونرکے ایک نوجوان راحیل رشید شیخ کو بھارتی فوجیوں نے رواں ماہ کے آغاز میں تلاشی آپریشن کے دوران شہید کیا تھا اور شہید نوجوان کی نماز جنازہ کے موقعے پر لوگوں نے عہد کیا تھا کہ وہ بھارتی انتخابات کا مکمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

نونر گائوں میںپولنگ بوتھ کا عملہ پورا دن دھوپ سینکتا رہا ۔ عملے کے افراد نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ووٹروں کا انتظار کرتے کرتے تھک گئے ۔پولنگ بوتھ کے باہر کھڑے کچھ نوجوانوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گائوں کے لوگوں نے راحیل شہید کے جنازے کے وقت ووٹ نہ ڈالے کا جو عہد کیا تھا وہ آج انہوں نے پورا کر لیا۔