ایل او سی پر بسنے والے پاکستان کا مضبوط دفاعی حصار ہیں‘چیف سیکرٹری آزاد کشمیر

حکومت آزاد کشمیر ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے تمام جدید سہولیات و مراعات فراہم کر رہی ہے‘مطہر نیاز رانا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بسنے والے پاکستان کا مضبوط دفاعی حصار ہیں جو مسلح افواج پاکستان کے ساتھ وطن عزیز کے دفاع کے لیے جانی و مالی قربانیاں دینے سے دریغ نہیں کر رہے ایل او سی پر بسنے والے عوام کے جذبہ تاریخی ہے حکومت آزاد کشمیر ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے تمام جدید سہولیات و مراعات فراہم کر رہی ہے انتظامیہ ایل او سی پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے زخمیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کسر باقی نہ اٹھائی رکھی جائے حکومت آزاد کشمیر نے شہداکا معاوضہ تین لاکھ سے بڑھا کر دس لاکھ کرنے کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ایل او سی کی ڈویلپمنٹ کے لیے پانچ ارب روپے کا پیکج متاثرین کنٹرول لائن کے Identify کردہ مسائل پر خرچ ہو گا شہداء کے بچوں اور فیملی کی کفالت کر کے اپنی ذمہ دارایاں پوری کریں گے بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام ہیلتھ کارڈز کے ذریعے متاثرین کنٹرول لائن کو علاج معالجے کی سہولیات فری ملیں گی-ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھوئرٹہ ،چڑہوئی کے مقام پر متاثرین لائن آف کنٹرول سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وزیر چوہدری رفیق نیئر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم ، ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم ، اسسٹنٹ کمشنر کھوئیرٹہ مدثر فاروق ، اسسٹنٹ کمشنر چڑہوئی فیض عالم فیضِ ،پرنسپل ڈاکٹر رفیع الدین صدیقی، انفارمیشن آفیسر سردار محمد اکمل خان ، صدر پریس کلب شوکت علی کھوکھر، راجہ زکاب ، راجہ عمران کے علاوہ عمائدین متاثرین کنٹرول لائن بھی موجود تھے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ بھا رتی فوج کی فائرنگ سے متاثر ہونے والے شہریوں کی بحالی اور ریلیف کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں اور اس سلسلے میں کسی غفلت یا کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں انہوں نے کہا کہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لئے حکومت اور تمام سرکاری محکمہ جات پاک فوج کی پشت پر ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اپنے دفاع سے غافل نہیں ہے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بسنے والے دلیر عوام نے شدید بھارتی گولہ باری کے باوجود نقل مکانی کرنے سے انکار کر کے ایک مثال قائم کی ہے جس کو حکومت اور افواج پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر متاثرین کنٹرول لائن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کر رہا ہے ایل او سی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے متاثرین کنٹرول لائن افواج پاکستان کا حصہ ہیں متاثرین کنٹرول لائن پاکستان اور آزاد کشمیر کا دفاع کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اور افواج پاکستان بھارتی فائرنگ کی زد میں آنے والے شہریوں کو گھروں کے قریب پختہ بنکر بنا کر دینے کے ساتھ ساتھ انہیں صحت کارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد مہیا کرے گی کھوئیرٹہ اور چڑہوئی میں منعقدہ متاثرین کنٹرول لائن کی تقاریب سے مقامی عمائیدین ، راجہ فیاض ، انصر ابدالی ، ملک اظہر ایڈووکیٹ ،شکیل رضا نے چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہاں آکرہماری خبر گیری کی ہمارے دکھوںکا مداوا کیا ہماری حوصلہ افزائی کی آپ ہماری آواز ہیں امید ہے کہ متاثرین کنٹرول لائن کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے ۔