محدود وسائل کے باوجود محکمہ جنگلات اپنی ذمہ دارایاں پوری کر رہا ہے‘ ڈپٹی کمشنرکوٹلی

جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم کی زیر صدارت فائر سیزن میں جنگلات کو آگ سے بچانے کے حوالہ سے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی ایف اوز ،رینج آفیسران ،میڈیا نمائندگان، پولیس اور سول سوسائٹی کے نمائندہ افراد نے شرکت کی ۔میٹنگ میں فائر سیز ن کے دوران لگنے والی آگ کے معامالت زیر غور آئے فاریسٹ ریگولیشن ایکٹ کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا اس موقع پر ڈی ایف اوسردار فاروق نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا آگاہی مہم میں معاونت جاری رکھے تاکہ جنگلات سے ملحقہ آبادی تک تحفظ جنگلات میں مدد مل سکے ضلع کوٹلی میں جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے دفعہ 144نافث کر دیا گیا ہے جنگلات کے قریب پر ائیویٹ رقبہ پر آگ لگانا بھی جرم قرار دیا گیا ہے محدود وسائل کے باوجود محکمہ جنگلات اپنی ذمہ دارایاں پوری کر رہا ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے کہا کہ شہری اگلے تین ماہ تک ماچس یا آگ لگانے والی اشیاء کو جنگل سے دور رکھیں جنگلات قومی سرمایہ ہیں میڈیا شعور بیدار ی میں مدد فراہم کرے تاکہ قومی وسائل کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچایا جا سکے مثبت اور غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کے ذریعے محکمہ جنگلات سے تعاون جاری رکھا جائے تا کہ سامنے آنے والی نشاندہی پر بہتر حکمت عملی تیار کی جا سکے ماحول اور جنگل دشمن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کوٹلی کے جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے تجدید عہد کیا گیا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ گھر گھر جا کر جنگلات کو آگ سے بچانے کے لیے شعور اجاگر کرے جنگلات کو آگ سے محفوظ رکھنا عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں انفرادی اور اجتماعی طور پر مل کر جنگلات کو بچانا ہے درجہ حرارت کو مناسب سطح پر رکھنے کے لیے مل کر جنگلات کو بچانا ہو گا محکمہ جنگلات کے کسی اہلکار کے خلاف کوئی شکایات موصول ہوئی تو سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :