سپیکر وڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر کا گوادر میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید مذمت

شہداء کا خُون دہشت گردوں کا پیچھا ضرور کرے گا اور وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

جمعہ 19 اپریل 2019 13:02

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار عامر الطاف خان نے صوبہ بلوچستان ضلع گوادر میں اور ماڑہ کے مقام پر دہشت گرد عناصر کی جانب سے نہتے افراد کو بسوں سے اُتار کر دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہداء کا خُون دہشت گردوں کا پیچھا ضرور کرے گا اور وہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا المناک واقعہ ہے ، ایسے عناصر پرکڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے جو یونیفارم کا استعمال کر کے دھوکے سے مُلک میں بدامنی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دیشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہو جائے، یہ وہی عناصر ہیں جو غیر مُلکی اشاروں پر ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے سوگوار خاندانوں سے گہرے دُکھ و صدمے کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلندیء درجات کی دُعا کی ہے۔