شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کا پارٹ ٹو جلد آن ایئر ہو گا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:15

شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کا پارٹ ٹو جلد آن ایئر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’’اندھیرا اجالا ‘‘ کا پارٹ ٹو جلد آن ایئر ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق 1986ء کے پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریز ’’اندھیرا اجالا ‘‘ میں ڈائریکٹ حولدار کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے بے پناہ شہرت حاصل کی تھی اور اب اس ڈرامہ سیریز کا پارٹ ٹو بنایا جا رہا ہے جس میں عرفان کھوسٹ پھر سے ڈائریکٹ حولدار کے کردار میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈرامہ سیریز میں اے ایس پی کا کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار قوی خان ریٹائرڈ ہونے کے بعد پولیس ریفارمز کمیٹی میں نظر آئیں گے ۔ڈرامہ سیریز کی 26اقساط مکمل ہو چکی ہیں اور اس کو چھ مختلف رائٹروں نے لکھا ہے ۔عنقریب یہ ڈرامہ سیریز آن ایئر کر دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :