پی ٹی وی نے عید الفطر کیلئے اپنے مختلف شوز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:15

پی ٹی وی نے عید الفطر کیلئے اپنے مختلف شوز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پی ٹی وی نے عید الفطر کے لئے اپنے مختلف شوز کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی پی ٹی وی نے سپیشل بچوں کے لئے خصوصی شو کا اہتمام کیا ہے جس کی ریکارڈنگ 2مئی کو پی ٹی وی لاہور سنٹر میں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

شو کی میزبانی ڈاکٹر خالد جمیل کریں گے جبکہ پروڈیوسر آغا قیصر ہوں گے جو اس سے قبل بھی سپیشل بچوں کے شو کرنے کے ساتھ کوئز شو ’’بزم طارق عزیز ‘‘ کے بھی پروڈیوسر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :