فروری میں سعودی عرب کے خام آئل کی برآمدات میں 277,000 بیرل یومیہ کی کمی

جمعہ 19 اپریل 2019 13:32

فروری میں سعودی عرب کے خام آئل کی برآمدات میں 277,000 بیرل یومیہ کی کمی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) رواں سال فروری میں سعودی عرب کے خام آئل کی برآمدات میں 277,000 بیرل یومیہ کی کمی آئی۔ایک سرکاری ڈیٹا روپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے فروری میں 6.977 ملین بیرل یومیہخام تیل بر آمد کیا جبکہ جنوری2019 میں7.254 ملین بیرل یومیہ کروڈ برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فروری کے دوران سعودی عرب کی تیل کی پیداوار 10.136 ملین بیرل یومیہ رہی جبکہ جنوری میں 10.243 ملین بیرل یومیہ پیداوار کی گئی۔

سعودی عرب کی کروڈ انونٹریز(ذخیرہ خام تیل)کی مقدار فروری میں بڑھ کر 204.567 ملین بیرل پر آگئی جو کہ جنوری میں 200.834 ملین بیرل پر تھیں۔فروری میں سعودی ریفائنریز نے 2.767 ملین بیرل یومیہ کروڈ کو صاف یا ریفائن کیا اور ریفائن تیل کی برآمدات جنوری کے مقابلے کم 1.461ملین بیرل یومیہ رہی۔سعودی عرب نے فروری میں 259,000 بیرل یومیہ تیل بجلی کی پیداوار کے لئے خرچ کیا۔

متعلقہ عنوان :