شیخ رشید سے چینی صوبہ ہوبے کے وائس گور نر کی ملاقات، اقتصادی اور ثقاقتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

صوبائی حکومت پاکستانی ریلوے کیساتھ شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے، پاکستان ریلوے کو جدید لائنوں پر ڈالا جا سکتا ہے،وائس گور نر سی پیک منصوبوں سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہوا ہے،اسے مزید فروغ دیں گے، ہوانگ چوپنگ وزیر ریلوے شیخ رشید کی ھوبے کی صوبائی حکومت کو گوادر، کوئٹہ، تافتان ایم ایل ٹو ریل منصوبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کی دعوت

جمعہ 19 اپریل 2019 13:32

شیخ رشید سے چینی صوبہ ہوبے کے وائس گور نر کی ملاقات، اقتصادی اور ثقاقتی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وزیر ریلوے شیخ رشید سے چین کے صوبہ ہوبے کے وائس گور نر ہوانگ چوپنگ نے ملاقات کی جس میں اقتصادی اور ثقاقتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔ جمعہ کو چین کے صوبے ھوٴْبے کے وائس گورنر ھوانگ چوٴْپنگ نے وزارت ریلوے میں وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دیرینہ تعلقات اور ھوبے صوبے کے حوالے سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔

وائس گور نر ہوانگ چوپنگ نے کہا کہ پاکستان آکر ایسے لگا جیسے اپنے عزیز بھائی کے گھر آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے لوگوں کی چین کے لئے محبت کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ھوبے کی صوبائی حکومت پاکستان ریلوے کے ساتھ شراکت داری میں دلچسپی رکھتی ہے،ہماری استعداد سے پاکستان ریلوے کو جدید لائنوں پر ڈالا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات میں ایک نئے اور سنہری دور کا آغاز ہوا ہے،اسے مزید فروغ دیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان کا رواں مہینے چین کا دورہ انتہائی اہم ہے، سی پیک منصوبوں پر خاطر خواہ پیش رفت ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان مین لائین ون ریل منصوبے کے پریلیمنری ڈیزائین پر دستخط ہونگے۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ پشاور کراچی ایم ایل ون منصوبے کے تکمیل سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئیگا۔

وزیر ریلوے نے ھوبے کی صوبائی حکومت کو گوادر، کوئٹہ، تافتان ایم ایل ٹو ریل منصوبے میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کی دعوت کی اس موقع پروائس گورنر کی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ھوبے صوبے کے دورے کی خصوصی دعوت دی ۔وزیر ریلوے کی طرف سے وائس گورنرھوانگ چوپنگ کا وزارت ریلوے دورے کا شکریہ۔ چین دورے کی دعوت قبول کر لی۔۔