سپریم کورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیس کی سماعت کے دور ان تین تعمیراتی کمپنیوں سے ایک ایک کروڑ کی گارنٹی مانگ لی
مئی تک کام مکمل نہ ہوا تو گارنٹی ضبط کر لی جائیگی ، عدالت عظمیٰ کی جسٹس ریٹائرڈ جمشید اور جسٹس عبد الستار اصغر میں سے کسی ایک کو ٹیکنیکل کمیٹی کا سربراہ بنا نے کی ہدایت
جمعہ 19 اپریل 2019 13:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ کنٹریکٹر کام نہیں کرتے تو انہیں اٹھا کر پھینک دیں جیل میں ڈال دیں ۔انہوںنے کہاکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیراتی کمپنیوں سے بلیک میل ہورہے ہیں۔
جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ تینوں تعمیراتی کمپنیاں ایک ارب کی گارنٹی دیں، مقررہ تاریخ تک کام مکمل نہ ہونے پر گارنٹی ضبط ہوگی۔وکیل تعمیراتی کمپنی نعیم بخاری نے کہاکہ ایک ارب کی گارنٹی نہیں دے سکتے، آپ میرے موکل کو جیل بھیج دیں۔وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ دو ارب کی گارنٹی پہلے دے چکے ہیں، وکیل نعیم بخاری نے کہاکہ ڈیڑھ ارب روپے کے واجبات باقی ہیں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ میٹرو ٹرین پر خطیر رقم خرچ ہوئی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ یہ قومی مفاد کا منصوبہ ہے۔ جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ منصوبے پر تعمیراتی کام کی کوالٹی چیک کرنے کا کوئی میکنزم ہے یا نہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ ایسا نہ ہو کہ پراجیکٹ دھڑام سے نیچے آگرے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے کہاکہ ہمارے کنسلٹنٹ تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے تین تعمیراتی کمپنیوں سے ایک ایک کروڑ کی گارنٹی مانگتے ہوئے واضح کیا کہ کہ 20 مئی تک کام مکمل نہ ہوا تو گارنٹی ضبط کر لی جائیگی۔ کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں ٹرائل ،پنجاب کابینہ نے منظوری دیدی
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
رواں مالی سال 4.8 ارب ڈالر کا انتظام کرنا ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.