Live Updates

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:35

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ، وزیر داخلہ جب اپنے دفتر میں تشریف لائے تو وزارت کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیر داخلہ کا قلمدان وزیر اعظم عمران خان کے پاس تھا اور شہر یار آفریدی وزیرمملکت برائے داخلہ کے طورپر کام کررہے تھے ۔ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں رد وبدل کر تے ہوئے اعجاز شاہ کو وزیر داخلہ کا چارج دیدیا اور شہر یار آفریدی کو وزارت واپس لے کر سیفران کی وزیر سونپ دی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :