سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کی جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور

جمعہ 19 اپریل 2019 13:35

سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف کیس میں پنجاب حکومت کی جواب ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کر لی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا نے جواب داخل کرنے کے لیے دو ہفتے کی مہلت کی استدعا کی ۔ جسٹس قاسم خان نے استفسار کیا دو ہفتے سے مراد دو مہینے تو نہیں ۔جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ دو ہفتے میں جواب دے دیں گے۔ جس پر فاضل بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی ۔درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کی نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا گیا ہے۔