ْتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سرگودھا کو نوٹس جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 13:35

ْتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست پر ریجنل ڈائریکٹر نادرا سرگودھا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے سرگودھا کے طفیل محمد کی درخواست پر سماعت ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ اس کے بھائی نے جعلی نادرا کے شناختی کارڈ کے ذریعے اس کی ایک سو کنال اراضی پر قبضہ کر لیا ۔داد رسی کے لئے رجوع کرنے پر عدالت نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر نادرا کو بھجوا دی لیکن عدالت کے 25 جنوری 2019 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔ استدعا ہے کہ عدالت ریجنل ڈائریکٹر نادرا سرگودھا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔