میڈوناکی نئی البم ’’میڈم ایکس‘‘ 14جون کو ریلیزکی جائے گی

جمعہ 19 اپریل 2019 14:18

میڈوناکی نئی البم ’’میڈم ایکس‘‘ 14جون کو ریلیزکی جائے گی
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) امریکی گلوکارہ میڈوناکی نئی البم ’’میڈم ایکس‘‘ 14جون کو ریلیزکی جائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈونا نے حال ہی میں اپنی نئی البم کے نام کا اعلان کیا تھا اور اب انہوںاس کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا ہے ، البم ’’میڈم ایکس‘‘ میڈونا اور کولمبیئن گلوکار ملیوما نے مل کر بنائی ہے۔

(جاری ہے)

البم کے گانے’’میڈیلین ‘‘ کا ٹیزر بھی جاری کر دیاگیا ہے۔