Live Updates

نیازی ملک کو تباہ کردیگا، سلیکٹڈ حکومت کیخلاف قوم کے سامنے حقائق پیش کرینگے‘مسلم لیگ (ن) لاہور

نا اہل حکمرانوں کیوجہ سے پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے ‘پرویز ملک ، عمران نذیر ،عامر خان کی گفتگو

جمعہ 19 اپریل 2019 14:24

نیازی ملک کو تباہ کردیگا، سلیکٹڈ حکومت کیخلاف قوم کے سامنے حقائق پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ نیازی ملک کو تباہ کردیگا، سلیکٹڈ حکومت کیخلاف قوم کے سامنے حقائق پیش کرینگے،اناڑی کھلاڑی کے کھلنڈرے پن کا خوف ہے ،نا اہل حکمرانوں کیوجہ سے پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے ۔ مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمدپرویز ملک ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر اور عامر خان نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں عہدیداران اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو ملک کے حالات ہیں اللہ کے سوا کوئی مدد کرنے والا نہیں، نا اہل حکمرانوں کی نا اہلی کی وجہ سے پاکستانی معیشت کے بیٹھ جانے کا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہوجائینگے۔

(جاری ہے)

سلیمان شہباز شریف باہر سے پیسہ ملک میں لائے، باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہے،نیب کی تحویل میں ایسے لوگ ایک ایک سال سے پڑے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔رہنمائوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ریکارڈ ہے 5 سال میں میٹرو بن سکی‘ نہ ایک سکول تعمیر ہوا اور نہ ہی ایک وارڈ بنا۔ عوام جاگتے رہیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فراد ہونے جا رہا ہے۔ بتایا جائے کتنی مدت میں کتنے گھر تعمیر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو تباہ کردیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات