وزیر صحت نے پنجاب بھر میں مڈ وائفری نظام کو ازسر نو فعال کرنے کا اعلان کر دیا

مڈوائفری نظام کو فعال کرنے کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانا ،دوران زچگی ماں وبچوں کی اموات میں واضح کمی لانا ہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنا کر آنے والے مریضوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے‘ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ 19 اپریل 2019 14:24

وزیر صحت نے پنجاب بھر میں مڈ وائفری نظام کو ازسر نو فعال کرنے کا اعلان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب بھر میں مڈ وائفری نظام کو ازسر نو فعال کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے یہ اعلان مقامی ہوٹل میں محکمہ صحت کی جانب سے مڈوائفری نظام کے عنوان پر منعقدہ تقریب میں حاضرین سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، ڈاکٹر اختر رشید اور حاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ڈاکٹر اختر رشید نے پنجاب بھر میں موجودہ مڈ وائفری نظام اور درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب بھر میں مڈوائفری نظام کو ازسر نو فعال کرنے کا بنیادی مقصد ماں اور بچے کی صحت کو محفوظ بنانا اور دوران زچگی ماں وبچوں کی اموات میں واضح کمی لانا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے دیہی علاقوں کی عوام کومڈوائفری نظام کی جانب رجوع کرنے بارے آگاہی و شعور دینا انتہائی اہم ہے۔

پاکستان میں دوران زچگی ماں اور بچہ کی اموات کی شرح میں فوری کمی لانا انتہائی ضروری ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ بائیس سے پچیس اپریل تک شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کو یقینی بنا کر آنے والے مریضوں کو ریلیف دینا اولین ترجیح ہے۔