سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کر دی جس میں دو ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 14:30

سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کر دی جس میں دو ملزمان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف مہم تیز کر دی جس میں دو ملزمان کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے حمید ٹاؤن میں چھاپہ مار کرمحمد راشد عرف راشی کو گرفتار کر کے 1705گرام چرس برآمد کر لی جس پر ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ کینٹ پولیس نے چھاپہ مار کر شمروز مسیح سکنہ سلطان کالونی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے چرس1460گرام برآمد کرلی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں منشیات فروشی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :