نندی پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس میں گواہ تنویر سعد برلاس کا بیان اور جرح مکمل

میں پہلی بار گواہی دینے آیا ہوں اس لئے ٹھیک سے نہیں بولا جا رہا ، گواہ تنویر سعد کیا پہلی بار ہونے والی شادی سے انکار کیا ہی پہلی بار گواہی کو ئی بہانہ نہیں ، ٹھیک سے گواہی دیں،جج کا مکالمہ

جمعہ 19 اپریل 2019 14:36

نندی پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس میں گواہ تنویر سعد برلاس کا بیان اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نندی پاور پراجیکٹ تاخیری ریفرنس میں گواہ تنویر سعد برلاس کا بیان اور جرح مکمل کرلی گئی ۔جمعہ کو نندی پاور پراجیکٹ میں مبینہ تاخیر کے ریفرنس کی سماعت جج محمد ارشد ملک نے کی ۔ ڈاکٹر بابر اعوان کمرہ عدالت میں موجود تھے ۔دوران سماعت استغاثہ کے گواہ تنویر سعید برلاس کا بیان قلمبند کیا گیا ۔

سماعت کے دوران گواہ اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ، گواہ تنویر سعد برلاس نے کہاکہ میں پہلی بار گواہی دینے آیا ہوں اس لئے ٹھیک سے نہیں بولا جا رہا ۔ جج ارشد ملک نے کہاکہ زندگی میں بہت سے کام پہلی بار ہوتے ہیں ۔ جج ارشد ملک نے کہاکہ شادی بھی زندگی میں پہلی بار ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

جج ارشد ملک نے کہا کہ کیا پہلی بار ہونے والی شادی سے انکار کیا ہی پہلی بار گواہی کو ئی بہانہ نہیں ، ٹھیک سے گواہی دیں۔

دور ان سماعت گواہ تنویر سعد برلاس کا بیان اور جرح بھی مکمل کرلی گئی ۔ گواہ تنویر سعد برلاس نے کہاکہ جو دستاویزات میں پیش کی ہیں اس میں کسی بھی دستاویز پر میرے دستخط نہیں ہیں،اور نہ ہی یہ دستاویزات میرے سامنے تیار کی گئی ہیں۔ڈاکٹر بابر اعوان کی جانب سے پھر بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی گئی