Live Updates

اسد عمر اپنی سیاست جار ی رکھیں ، محمد زبیر کامشورہ

معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے،وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، انٹرویو

جمعہ 19 اپریل 2019 14:36

اسد عمر اپنی سیاست جار ی رکھیں ، محمد زبیر کامشورہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما اورسابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سیاست جاری رکھیں ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ایک تاثر تھا خواب عمران خان نے دیکھے، پایہ تکمیل تک اسدعمرپہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے فیصلے سے تاثر ملتا ہے کہ وہ اسد عمر اور معاشی پالیسی سے خوش نہیں تھے۔

محمدزبیر نے کہا کہ معاشی صورتحال کی ذمہ داری عمران خان کی اپنی ہے، وہ وزیراعظم ہیں، وزیراعظم کی پوری ٹیم کومل کرمعاشی صورتحال کو بہتربنانا تھا، وزیراعظم کی ٹیم میں وزیراعلی پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاقی وزرا شامل ہیں۔انھوں نے اسدعمر کو مشورہ دیا کہ اپنی سیاست جاری رکھیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات