آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 60300کیوسک ہو گئی

جمعہ 19 اپریل 2019 14:42

آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، دریائے جہلم میں منگلاکے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعداد و شمارجاری کردیئے ہیں۔ جمعہ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39100کیوسک اور اخرج 15000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد109600 کیوسک اور اخراج109600کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد60300کیوسک اور اخراج15000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد29900 کیوسک اور اخراج 16000کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1417.23 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.456 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1144.90 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.583 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 649.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.278 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :