جنوبی افریقا ، موسلا دھار بارش کے باعث چرچ کی چھت گرنے سے 13 افراد ہلاک، 16زخمی ہو گئے

جمعہ 19 اپریل 2019 13:20

ڈربن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جنوبی افریقا کے مشرقی شہر ڈربن کے قریب عبادت کے دوران موسلا دھار بارش کی وجہ سے چرچ کی چھت گر جانے سے 13 افراد ہلاک اور 16زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے حکام کے مطابق یہ واقعہ لانگوبو نامی قصبے میں پیش آیا۔حکام کے مطابق زخمی افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :