اٴْردن سے خوراک اور ادویات کا قافلہ غزہ پہنچ گیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:30

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) اردن کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے محصورین کے لیے بھیجی گئی خوراک اور ادویات کی کھیپ غزہ پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی طرف سے 9 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غرب اردن کے راستے ایریز گذرگاہ سے غزہ میں داخل ہوا۔امدادی سامان میں خوراک، کپڑے اور ادویات شامل ہے۔ اس کے علاوہ عالمی بنک کے معاشی ماہرین کا وفد گزشتہ روز غرب اردن کے راستے غزہ پہنچا۔اس کے علاوہ گذشتہ روز جاپان کے فلسطینی اتھارٹی میں نائب سفیر کیوسکی اواجی اور فرانسیسی قونصل جنرل بئیری کوشارڈ بھی غزہ کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :