پرتگال میں جرمن سیاحوں کی ہلاکت پر جرمن چانسلرکا اظہار افسوس

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پرتگالی جزیرے مدیرا میں ہوئے ایک ٹریفک حادثے میں 29 جرمن سیاحوں کی ہلاکت پر جرمنی اور پرتگال میں سوگ کی کیفیت ہے۔ یہ حادثہ گزشتہ بدھ کو اس وقت رونما ہوا، جب سیاحوں سے بھری ایک بس سڑک سے پھسل کر نیچی ڈھلوان میں اتر کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

اس حادثے میں 27 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ابتدائی چھان بین کے مطابق ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ رونما ہوا۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اس حادثے پر افسوس کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے گزشتہ روز جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا تھا۔