عراقی عدالت نے فرانسیسی شہری کو رہا کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

بغداد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) عراق کی ایک عدالت نے شدت پسندی کے شبے میں گرفتار کیے جانے والے ایک فرانسیسی شہری کو رہا کر دیا ہے۔ ملزم کو شام سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اسے عراق منتقل کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ دو ماہ سے قانونی کارروائی کا سامنا کر رہا تھا۔ تاہم گزشتہ روز بغداد کی ایک عدالت نے کہا کہ ایسے شواہد نہیں ملے کہ یہ شخص شام لڑنے گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ دراصل یہ ایزدی کمیونٹی کی مدد کی خاطر شام پہنچا تھا۔ اس فرانسیسی شہری کا نام عام نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :