صدر ٹرمپ نے تحقیقات روکنے کی متعدد کوششیں کیں، ملر رپورٹ

جمعہ 19 اپریل 2019 13:40

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) امریکا کے صدارتی انتخابات میں روس کے کردار سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تحقیقات پر اثرانداز ہونے کے علاوہ خصوصی تفتیش کار رابرٹ ملر کو ہٹانے کی بھی کوشش کی۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق رابرٹ ملر نے 2016ء کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق 448 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ جمعرات کو جاری کی ہے۔

رابرٹ ملر نے اپنی رپورٹ میں کئی جگہوں پر دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے بار بار تحقیقات کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی۔ تاہم صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھیوں نے صدر کے احکامات کو نظر انداز کیا جس کے باعث وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق ایک موقع پر صدر ٹرمپ تحقیقات پر اتنے غصے میں تھے کہ انہوں نے کہا کہ یہ خوفناک ہے اس سے میری صدارت جا سکتی ہے۔