کامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور 49کروڑ روپے کے فنڈز جاری

جمعہ 19 اپریل 2019 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزارت منصوبہ بندی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںکامرس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 49کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 70 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق حکومت نے پشاور ایکسپو سینٹر کے لئے 49 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :