Live Updates

عمران خان نے اسد عمرکو وزارت چھوڑنے پر مائل کرنے میں دو دن لگائے

وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم، مہنگائی، ایف بی آر کی ناکامی اور ڈالر مہنگا ہونے پر اسد عمر سے وزارت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 اپریل 2019 14:15

عمران خان نے اسد عمرکو وزارت چھوڑنے پر مائل کرنے میں دو دن لگائے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اپریل2019ء) اسد عمر کو وزار خزانہ سے ہٹانے کی وجوہات اور مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعض وزراء کی کارگردگی پر وزیراعظم عمران خان سخت نالاں تھے اور گذشتہ ماہ انہیں ہٹانے کا فیصلہ کیا۔ایمنسٹی سکیم، مہنگائی، ایف بی آر کی ناکامی اور ڈالر مہنگا ہونے پر اسد عمر سے وزارت سے استعفیٰ طلب کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان پر اسد عمر کوہٹانے کے لیے پارٹی ارکان، کابینہ اور میڈیا کا دباؤ تھا۔عمران خان متعدد بار اسد عمر سے مہنگائی زیادہ ہونے کا شکوہ کرتے رہے۔وزیراعظم نے ایک اجلاس میں اسد عمر سے مکالمے میں کہا کہ آپکی پالسیاں غریب عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اسد عمرکو وزارت چھوڑنے پر مائل کرنے میں دو دن لگائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے وزیراعظم عمران خان یہ بات شروع سے ہی واضح کر چکے تھے کہ میری کابینہ میں وہی رہے گا جو کارگردگی کاا مظاہرہ کرے گا۔جس کے بعد گذشتہ روز وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں کی گئی۔سب سے پہلے اسد عمر کی وزارت کی تبدیلی کی خبر سامنے آئی تھی۔ اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان خود کیا تھا۔یہ اعلان انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سے کیا تھا۔

پاکستان کی بہتری کیلئے حصہ ڈالنے کیلئے آیا تھا،عمران خان کو کہا کہ آپ کیلئے نہیں پاکستان کیلئے پی ٹی آئی جوائن کی ہے، سازشوں میں نہیں پڑتا، نہیں معلوم میرے فیصلے سےپی ٹی آئی مضبوط ہوگی یا کمزور ہوگی۔ انہوں نے وزارت خزانہ چھوڑنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے بھی کہا تھا کہ کارکردگی کی بنیاد پر ردوبدل کرنا چاہتے ہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ میں توانائی کا چارج لے لوں۔

لیکن میں نے ان کو کہا کہ آپ اجازت دیں کہ میں کابینہ سے الگ ہوجاتا ہوں۔عمران خان سے کہا کہ میں نئےپاکستان کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔جب کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہ ا سد عمر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں، اسد عمر نے مشکل حالات میں معیشت کوسنبھالا، اسد عمر پی ٹی آئی کے صف اول کے سپاہی ہیں،اسد عمر تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا کہ عمران خانوزیراعظم ہیں اور وہی رہیں گے، وزیراعظم کی صوابدید ہے کہ وہ کس کووزیرخزانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسدعمر نے دیانتداری سے اپنا کام کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات