ہاکی کی زبوں حالی ، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23اپریل کو ہوگا

جمعہ 19 اپریل 2019 14:47

ہاکی کی زبوں حالی ، ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) قومی کھیل ہاکی کی زبوں حالی اور انٹرنیشنل ایونٹس میں مایوس کن کارکردگی کی وجوہات کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس 23اپریل کو ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹر ولید اقبال کی کنوئینر شپ میں ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں ذیلی کمیٹی ہاکی کھیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لے گی جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ سمیت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دینگے جن کی روشنی میں قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات کو مرتب کرکے منظوری کیلئے بھجوائے گی۔

متعلقہ عنوان :