گلوکارہ میگھا کی آواز میں دھمال ’’میں دیوے بالاں گی ‘‘کل ریلیز ہو گی

سخی لال شہباز قلندر کے دربار اور زیارات کی عکسبندی پہلی بار میگھا کی دھمال میں کی گئی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 14:55

گلوکارہ میگھا کی آواز میں دھمال ’’میں دیوے بالاں گی ‘‘کل ریلیز ہو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی باؤ اصغر) گلوکارہ میگھا کی آواز میں دھمال ’’میں دیوے بالاں گی لعلن سرکار دے‘‘کل ریلیز ہو گی ،تفصیلات کے مطابق گلوگار ہ میگھا کی خوبصورت دھمال ’’میں دیوے بالاں گی لعلن سرکار دے‘‘میگھا آفیشل یو ٹیوب چینل پرکل ہفتہ 20اپریل کو ریلیز کی جائے گی ،دھمال میں سخی لال شہباز قلندر کے دربار اور زیارات کی عکسبند ی کی گئی ہے، یاد رہے سخی لال شہباز قلندر کے دربار اور زیارات کی عکسبندی پہلی بار میگھا کی اس دھمال میں کی گئی ہے اس دھمال کے شاعر علی بخاری ہیں جبکہ موسیقی طارق طافو نے ترتیب دی ہے ۔

(جاری ہے)

گلوکارہ میگھا نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں بتایا کہ میری دھمال ’’میں دیوے بالاں گی لعلن سرکار دے‘‘ میں سخی لال شہباز قلندر کے دربار اور زیارات پہلی بار عکسبندی کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ میں امید کرتی ہوں میری یہ کاوش آپ سب کو بہت پسند آئے گی اور آپ سب میری دھمال سننے کے ساتھ ساتھ سخی لال شہباز قلندر کے دربار اور زیارات کی زیارت بھی کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :