Live Updates

عوامی مفاد کو مد ِنظر رکھتے ہوئے کابینہ میں تبدیلی ضروری تھی،فرخ جاوید گھمن

جمعہ 19 اپریل 2019 15:15

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان تحریک ِانصاف کے رہنماء سابق صوبائی وزیر فرخ جاوید گھمن نے کہا ہے کہ وزراء کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا عوامی مفاد کو مد ِنظر رکھتے ہوئے کابینہ میں تبدیلی ضروری تھی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا عزم کررکھا ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی کوششوں سے ملک مشکل دور سے باہر نکل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزراء کی تبدیلی معمول کی بات ہے اصل مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے جس کیلئے کابینہ میں رد و بدل کی گئی، آنیوالے وزراء سے امید ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینگے ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا جس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی طور پر مشکل دور سے گزر رہا ہے۔فرخ جاوید گھمن نے کہا کہ آنیوالے دنوں میں عوام کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی میں مزید کمی کرنے کیلئے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات